اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے القنیطرہ کے نواحی علاقے منشیہ السویسہ میں تکفیری دہشت گرد گروہ جبھۃ النصرہ سے وابستہ لواء العزک تربیتی کیمپ پر ہوائی حملہ کیا جس میں کئی سرکردہ کمانڈروں سمیت ایک سو بیس دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ اس رپورٹ کے مطابق شامی فوج کی جانب سے جبھۃ النصرہ پر یہ دوسری کاری ضرب ہے۔ شامی فوج نے رواں ماہ کے اوائل میں ادلب کے مضافات میں جبھۃ النصرہ کے کمانڈروں کے اجلاس پر حملہ کر کے اس دہشت گرد گروہ کو بھاری جانی نقصان پہنچایا تھا۔ تکفیری دہشت گرد گروہ جبھۃ النصرہ خود کو پہنچنے والے نقصانات کو چھپانے اور اپنے دہشت گرد عناصر کے حوصلوں کو پست ہونے سے بچانے کے لیے شامی فوج کے حملوں کے بارے میں اطلاعات کو منظر عام پر آنے سے روکنے کی کوشش کرتا ہے۔ شامی فوج نے جبھۃ النصرہ پر حالیہ دو بڑے کامیاب حملے ایک ایسے وقت کیے ہیں کہ جب اس دہشت گرد گروہ کی ایک بار پھر داعش اور فری سیرین آرمی سمیت شام میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کے ساتھ جھڑپیں ہو رہی ہیں اور شامی فوج کے یہ حملے اس پر کاری ضرب شمار ہوتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲